4 جنوری 2013 - 20:30

بحرين ميں جيسے جيسے عوامي مظاہروں ميں شدت آتي جارہي ہے اس ملک سے موصولہ خبروں سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہےکہ بحريني عوام اور وہاں کے سياسي کارکن آل خليفہ حکومت کے خلاف اپني تحريک کو اور زيادہ وسيع کرنے کے لئے پرعزم دکھائي دے رہے ہيں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ نئےعيسوي سال ميں اپني انقلابي تحريک پہلے سے بھي زيادہ مستحکم انداز ميں چلائيں گے-

ابنا: نئے عيسوي سال کے آغاز پر مظاہرين پر آل خليفہ حکومت کے تشدد آميز اقدامات ميں شدت کےبعد سياسي کارکنوں نے اعلان کيا ہے کہ وہ بحرين کي شاہي حکومت کے حلاف اپني انقلابي تحريک اور تيز کرديں گے انہوں نے کہا کہ وہ اپني تحريک کا دائرہ مزيد وسيع کرکے شاہي حکومت کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کريں گے۔ بحرين کے عوام نے نيا عيسوي سال بھي شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں سے ہي شروع کيا ہے بحريني عوام نے نئے عيسوي سال کے آغاز ميں لوء لوء اسکوائر کے نام سے رات کے وقت حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شروع کيا ہے۔ بحريني عوام کے عزم و حوصلے کو ديکھتے ہوئے ايسا لگتا ہے کہ بحرين اور سعودي عرب کي فوجوں اور ديگر عرب حکومتوں کے کارندوں کے ذريعے ان پر ڈھائے جارہے مظالم کے باوجود اپنے انقلاب کو آگے بڑھانے ميں ان کے حوصلے ذرہ برابر بھي پست نہيں ہوئے بلکہ اپنے مشن کو آگے بڑھانے کا ان کا جذبہ مزيد محکم ہوا ہے
بحريني عوام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مظاہرے اس وقت تک جاري رکھيں گےجب تک ملک ميں شاہي حکومت کا خاتمہ نہيں ہوجاتا۔ايک بحريني سياسي کارکن کا کہنا ہےکہ عوام نے نئے سال ميں اپنے مطالبات تک پہنچنے کے لئے نئي ٹيکٹيس اپنائي ہے جس ميں پرامن مظاہروں کا رول مرکزي نوعيت کا ہوگا - بحرين کے ايک سياسي کارکن قسيم الہاشمي کا کہنا ہے کہ ہم اميد کرتے ہيں کہ سن دوہزار تيرہ پوري دنيا کے لئے امن و آشتي کا سال ہو انہوںنے کہاکہ ہم نے بحرين ميں اپنے مقصد کے حصول کے لئے نئي ٹيکٹيس اپنائي ہے۔
انہوں نے کہاکہ بحريني عوام نئے سال ميں ہڑتالوں اور مظاہروں کا نہ ختم ہونےوالا سلسلہ شروع کرنے کا پروگرام بنايا ہے - انہوں نے کہا کہ بحرين ميں غير ملکي قوتوں منجملہ سعودي عرب امريکا اور برطانيہ  کي سازشوں اور سعودي فوجيوں کے ذريعے بحريني عوام پر ڈھائےجارہے مظالم کےباوجود ہم اپني تحريک جاري رکھيں گے۔
واضح رہے کہ بحرين کي سيکورٹي فورس اور فوج سعودي عرب کي فوج کے ساتھ ملکر جنھيں مغربي ملکوں کي بھي مکمل حمايت حاصل ہے پچھلے چند مہينے کے دوران بحريني عوام کے خلاف اپنے تشدد آميزاقدامات ميں اضافہ کرديا ہے چنانچہ سعودي اور بحريني فوجيوں کے حملوں ميں سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں۔ يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ان تمام تر مظالم اور تشدد آميز اقدامات کے باوجود بحرين کے عوام نے اپني پرامن تحريک ہاتھ نہيں کھينچا بلکہ اس ميں مزيد تيزي ہي آئي ہے بحريني عوام کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے مظالم کي پروا کئے بغير اس وقت تک اپنے احتجاجي مظاہرے جاري رکھيں گے جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے۔
بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت کے رہنما جلال فيروز نے کہا ہے کہ نئے عيسوي سال ميں عوامي مظاہروں ميں اور تيزي لائي  جائے گي انہوں نے کہا کہ بحرين کے عوام شاہي کارندوں اور سعودي فوجيوں کے حملوں اور مظالم کي پروا کئے بغير نئے سال ميں اپني تحريک بھرپور انداز ميں جاري رکھيں گے۔

.......

/169